امریکہ میں ہنگامی صورت حال میں استعمال کےلئے کورونا ویکسن کو مل سکتی ہے منظوری

0
5

واشنگٹن:عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کو روکنے کےلئے دو الگ الگ ویکسن کے ہنگامی صورت حال میں استعمال کو دسمبر میں منظوری مل سکتی ہے۔کورونا ویکسن تیار کرنے کے سلسلے میں بنائی گئی ٹیم آپریشن وارپ اسپیڈ کے سربراہ مونسیف سلاؤ نے جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
مسٹر سلاؤ نے کہا،’’امریکہ میں کورونا کی دو الگ الگ ویکسن کلینیکل ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے میں ہیں۔تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹیسٹ پورا ہونے کے کچھ ہفتے بعد ملک کا محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ہنگامی صورت حال میں ان ویکسن کے استعمال کو منظوری دے سکتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ کورونا ویکسن کو منظوری مل جائے گی اور دسمبر کے مہینے میں اسے کئی لوگوں کو لگایا جائےگا۔‘‘
امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل لے چکی ہے اور اب تک 1.07 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,44,217 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,07,14,001 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here