شعبۂ امراض نسواں نے مریضوں کے لئے ہیلپ لائن شروع کی

0
7

علی گڑھ 26 مارچ(زمینی سچ):ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران مریضوں کی مدد کے لئے ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبۂ امراض خواتین و زچگی کی جانب سے آئندہ تین ہفتوں کے لئے ایک ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔صدر شعبہ پروفیسر تمکین خان نے بتایا کہ دن کے اوقات میں، نسوانی مریضوں کے لئے موبائل نمبر 9719287391 اور 9887430520 پر ڈاکٹر دستیاب رہیں گے۔ انھوں نے زور دیتے کہاکہ مریض ناگہانی صورت میں ہی اور مختصر وقفہ کے لئے ہی کال کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here