لاک ڈاؤن کے بعد جی ایس ٹی کلیکشن پہلی بار 1 لاکھ کروڑ سے زائد

0
4

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کے آہستہ آہستہ ٹریک پر لوٹنے کے ساتھ ہی محصول کی وصولی میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اور رواں سال اکتوبر میں جی ایس ٹی کا کیلکشن 105155 لاکھ کروڑ روپے سے زائد ہوگیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں جمع ہونے والی ریونیو سے 10 فیصد زیادہ ہے وزارت خزانہ کی جانب سے آج یہاں جاری جی ایس ٹی کیلکشن کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2020 میں جی ایس ٹی محصول کی وصولی 105155 کروڑ تھی جس میں سی جی ایس ٹی 19193 کروڑ ، ایس جی ایس ٹی 25411 کروڑ ، آئی جی ایس ٹی 52540 کروڑ اور معاوضہ سیس میں 932 کروڑ روپے شامل ہیں ۔ آئی جی ایس ٹی میں 23375 کروڑ روپے کا ٹیکس اور جمع سامان پر 932 کروڑ روپے معاوضہ سیس شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق 31 اکتوبر تک 80 لاکھ ٹیکس دہندگان نے جی ایس ٹی آر 3 بی رٹرن داخل کئے ہیں۔
سرکار نے آئی جی ایس ٹی محصول میں سے 25091 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی میں اور 19427 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو منتقل کردیئے ہیں۔ باقاعدہ منتقلی کے بعد مرکزی حکومت کو 44285 کروڑ روپے اور ریاستوں کو اکتوبرمیں 44839 کروڑ روپے ملے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here