بہار میں کنفیوژن اور خوف کا ماحول ہے: کانگریس

0
6

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ جس بہار میں طویل عرصے سے گڈگورننس کی بات کہی جاتی رہی ہے وہاں آج خوف اور کنفیوزن کاماحول ہے اوریہ صورت حال وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی نتیش کمار نے پیدا کی ہے کانگریس ترجمان گورو بلبھ نے اتوارکو یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بہار میں بھارتیہ جنتاپارٹی اور جنتا دل یونائٹید نے خوف اور کنفیوزن کی صورت حال پیدا کی ہے۔ حکومت نے وہاں جو خوف اور کنفوزن کا ماحول پیدا کیا ہے وہ انتخابی مہم میں واضح نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں کون پارٹی کس اتحاد کے ساتھ انتخابات لڑرہی ہے یہ واضح نہیں ہے۔ جنتا دل یو تو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا حصہ ہے اس لئے انتخابی مہم میں مسٹر مودی کی تصویر استعمال کررہی ہے لیکن اس کے خلاف کھڑی لوک جن شکتی پارٹی بھی وزیراعظم کی تصویر کا استعمال کررہی ہے۔ یہ صورت حال مسٹر مودی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جوانتخابات میں سب کو اپنی تصویر استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ جس بہار کی کمان پندرہ برسوں سے گڈگورننس کے ہاتھوں میں ہونے کی بات کہی جاتی رہی ہے اسے بہار کو نیتی آیوگ نے ملک کے پندرہ ریاستوں میں سب سے نچلی سطح پر قرار دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق بہار میں 33.74 فیصد لوگ غربت کی سطح سے نیچے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here