راہل کا چین کے تعلق سے مودی پرطنز

0
15

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کونشانے پر لیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ملک کے فوجی چین سے مقابلہ کرنے کے لیے کڑاکے کی سردی میں خیموں میں رہ کر ملک کی حفاظت میں مصروف ہیں اور مسٹر مودی چین کا نام تک لینے سے کتراتے ہیں انہوں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک جانب ہندوستانی فوجی شدید سردی میں چین کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور دوسری طرف مسٹر مودی کروڑوں کے جہاز میں گھومتے ہیں لیکن چین کا نام تک نہیں لے پاتے۔انہوں نے پوچھا کہ یہی اچھے دن ہیں۔؟
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا’’ملک کے جوان شدید سردی میں عام خیمہ میں گزاراکرتے ہوئے بھی چین کے حملے کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔جبکہ ملک کے وزیراعظم 8400 کروڑ روپے کے ہوائی جہازمیں گھومتے ہیں اور چین کا نام تک لینے سے ڈرتے ہیں۔کسے ملے اچھے دن۔؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here