کانگریس نے گورنر سے نتیش کمار اور سشیل مودی کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا

0
23

پٹنہ : کانگریس نے آج گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کر کے مونگیر تشدد معاملے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی کو سیدھے طورپر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں عہدہ سے برخاست کرنے اور پولیس فائرنگ میں مارے گئے نوجوان کے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والاکی قیادت میں گورنر پھاگو چوہان سے پارٹی کے ایک نمائندہ وفدنے گورنرہاﺅس جاکر ملاقات کرنے کے بعد باہر آنے پر مسٹر سرجے والا نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ نمائندہ وفد نے گورنر کو بتایاکہ 72 گھنٹے تک مونگیر میںتشدد کا ننگا ناچ ہوا اور نتیش حکومت آنکھ بند کر کے سوئی رہی ۔ انہوںنے کہاکہ بے قصور لوگوںپر لاٹھیاں چلائی گئیں۔ ایسا جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کیاجاتاہے ۔
مسٹر سرجے والا نے کہاکہ مونگیر میں خواتین ، بزرگوں اور نوجوانوں کو دوڑا ۔ دوڑا کر پیٹا گیا اور اس کے بعد پولیس نے جان بوجھ کر بے قصور لوگوں پر گولیاں چلائیں جس میں آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے 17 سال کے ایک نوجوان انوراگ کمار کے سرمیں گولی ماری ، جس سے اس کی موت ہوگئی ۔ انہوںنے گورنر کو حقیقت حال سے روبرو کرانے کیلئے مقامی اخبارات کے کترنوں اور انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ( سی آئی ایس ایف ) کی ای میل کو بھی دکھایا جس سے واضح ہے کہ آٹھ لوگو کو گولیاں پولیس کی انساس رائفل سے لگی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here