بہارکی خوشحالی کےلیے عظیم اتحاد ضروری:راہل

0
5

نئی دہلی :کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار میں اپنے حالیہ انتخابی دوروں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور عظیم اتحاد ہی بہار میں خوشحالی لاسکتا ہے۔
مسٹر گاندھی نے مغربی چمپارن میں کل انتخابی جلسہ کو خطاب کیا تھا۔انہوں نے اپنے انتخابی دورے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہوں نے تجربہ کیا کہ بہار میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس لیے وہ یقین دلاتے ہیں کی عظیم اتحاد انہیں بہتر بہاردے گا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا،’’بہارکے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اورعظیم اتحاد انہیں بہتر کل کے لیے یقین دہانی کراتا ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا،’’بہارانتخابی مہم کے دوران میرے تجربات پر ایک فلم میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے۔اس فلم کا ایک چھوٹا پرومو یہاں شیئر کررہا ہوں۔آئیے، آپ بھی اس سفر کا حصہ بنیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here