دانش نے مودی سے جامعہ کے 100 سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی

0
6

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے سنٹرل یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سو سال مکمل ہونے پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کی ہے امروہہ کے رکن پارلیمنٹ مسٹر علی نے آج اس سلسلے میں وزیر اعظم کو خط لکھا اور جامعہ کے 100 سال مکمل ہونے موقع پر ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک تاریخی اور قابل فخر لمحہ ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنے قیام کا سوواں سال منا رہی ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ مجاہد آزادی کی سوچ اور ان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے جامعہ کے 100 سال مکمل ہونے پر حکومت کی طرف سے خصوصی گرانٹ کے لئے لکھے گئے خط پر وزیر اعظم کی طرف سے سنجیدگی سے غور کرنے پر مسٹر مودی کا شکریہ ادا کیا۔
جامعہ کے سابق طالب علم کنور دانش علی نے بتایا کہ جامعہ کے یوم تاسیس کی تقریبات آج سے شروع ہوگئی ہیں اور یہ تقریب پوری دنیا میں منائی جائے گی۔ عام ہندوستانی خاص طور پر جامعہ کے لوگ بہت پرجوش ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ مرکزی حکومت بھی جامعہ کے جشن میں شامل ہوگی۔
انہوں نے وزیر اعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ وزارت مواصلات کو جامعہ کے لئے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام 29 اکتوبر 1920 کو عدم تعاون تحریک کے دوران ہوا تھا۔ مہاتما گاندھی کے ہمراہ مجاہدین آزادی محمد علی جوہر ، حکیم اجمل خان ، سابق صدر ڈاکٹر ذاکر حسین ، مختار احمد انصاری ، عبدالمجید خواجہ اور مولانا محمود الحسن بھی تھے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here