”سب کا ساتھ ۔ سب کا وکاس“ کا اصول ملک کی ترقی کی بنیاد : مودی

0
5

دربھنگہ: وزیراعظم نریندر مودی نے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘ اصول کو ملک کی ترقی کی بنیاد بتایا اور کہاکہ قریب 130 کروڑ آبادی والے ملک میں اب اسی اصول پر کام ہورہاہے مسٹر مودی نے دربھنگہ کے راج میدان میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروں کے حق میں بدھ کو منعقدہ انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” سب کا ساتھ سب کا ویکاس “ملک کی ترقی کی بنیاد ہے ۔ مرکز کی پہل کی وجہ سے چالیس کروڑ سے زائد غریبوں کے بینک کھاتے کھلے ہیں وہیں 90 لاکھ سے زائد خواتین کو اجولا منصوبہ کے تحت رسوئی گیس کا کنکشن دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 130 کروڑ آبادی والے ملک میں سب کا ساتھ سب کا ویکاس کے اصول پر کام ہورہاہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ ” ہم نے کہاتھاکہ کسان کے بینک کھاتے میں سیدھے مدد بھیجیںگے ۔ آج قریب ۔ قریب ایک لاکھ کروڑ روپے کی سیدھی مدد کسان کے کھاتے میں جمع کرائی جاچکی ہے ۔ ہم نے کہا تھاکہ ہرغریب کا کھاتا کھولیںگے ۔ آج چالیس کروڑ سے زائد غریبوں کا بینک کھاتہ کھل چکا ہے ۔ ہر غریب بہن ۔ بیٹی کی رسوئی میں مفت گیس کنکشن پہنچائیںگے ۔ اجولا منصوبہ نے بہار کے بھی قریب 90 لاکھ خواتین کو لکڑی کے دھوئیں سے آزاد کیا ہے ۔ ہر غریب کو پانچ لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت دیںگے ۔ آج بہار کے بھی ہر غریب کو یہ سہولیات مل رہی ہیں۔
مسٹر مودی نے رام مندر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج ماں سیتا میکے کو محبت کی نظروںسے دیکھ رہی ہوںگی ۔ اجودھیا پر بھی آج یہاں کینظر ہوگی ۔ صدیوں کی محنت کے بعد آخر کار اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع ہوگی ۔ رام مندر کی تاریخ پوچھنے والے اب مجبوری میں تالی بجارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here