بحریہ کے جنگی جہاز سے برہموس کا کامیاب تجربہ

0
5

نئی دہلی: بحریہ کے دیسی جنگی جہاز آئی این ایس چنئی سے سپرسونک کروز میزائل برہموس کا آج کامیابی سے تجربہ کیا گیا۔
دیسی ساخت اسٹلڈ ڈسٹرائر سے داغے گئے میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
‘مہلک ہتھیار’ کی حیثیت سے تنصیب کے بعد برہموس میزائل آئی این ایس چنئی کے سمندر سے سطح کے طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے والے جگی جہاز کے بطور اس کی فتح کو یقینی بنائے گا اور یہ بحریہ کا ایک اور مہلک پلیٹ فارم بنے گا۔ برہموس کو ہندوستان اور روس نے مشترکہ طور پر ڈیزائن کرکے تیار کیا ہے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، برہموس انٹرپرائز اور ہندوستانی بحریہ کو اس کامیاب تجربے کے لئے مبارکباد دی ہے۔
ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس عظیم کارنامے پر ڈی آر ڈی او، برہموس انٹرپرائز، بحریہ اور انڈسٹری کے سائنسدانوں اور اہلکاروں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہموس میزائل سے ہندوستانی مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here