کورونا کا ٹیکہ تیزی سے تمام لوگوں تک پہنچے: مودی

0
5

نئی دہلی: وزیراعظم نریندرمودی نے کورونا وبا کے ٹیکے کے تیار ہونے کے بعد اسے تیزی سے لوگوں تک پہنچانے کے طور طریقوں کو حتمی شکل دینے کے لئے کہا ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں ایک میٹنگ میں ملک میں کووڈ۔19وبا کی صورتحال، ٹیکے کی سپردگی، تقسیم اور اسے لگانے کے سلسلہ میں چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے جغرافیائی پھیلاو اور تنو ع کے مد نظر رکھتے ہوئے ویکسین کی پہنچ تیزی سے یقینی بنائی جانی چاہئے۔ لاجسٹکس، تقسیم اور منیجمنٹ میں ہر قدم کو سختی کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہئے۔ اس میں کولڈ اسٹوریج چین، ڈسٹری بیوش نیٹ ورک، مانیٹرنگ نظام، پر ی تشخیص اور ضروری سامان کی تیاری کا پہلے سے منصوبہ بنانا شامل ہونا چاہئے جیسے ویلس، سیرینج وغیرہ۔
میٹنگ میں صحت کے مرکزی وزیر ہرش وردھن، وزیراعظم کے سکریٹری، نیتی آیوگ کے رکن (صحت)، اہم سائنسی مشیر، سینئر سائنسداں، وزیراعظم کے دفتر کے حکام اور کئی محکموں نے حصہ لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here