دہلی- این سی آر کو امسال فضائی آلودگی سے راحت کی توقع ہے : سی پی سی بی

0
2

نئی دہلی: پنجاب اور ہریانہ میں غیر باسمتی دھان کا رقبہ کم رہنے سے دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر) کوامسال فضائی آلودگی سے راحت کی توقع ہے ۔
سنٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ کے چیئرمین شیوداس مینا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ غیرباسمتی دھان کی پرالی کو ٹھکانے لگانے میں ہی کسانوں کو مشکلات پیش آتی ہے اور وہ اسے کھیت میں جلا دیتے ہیں۔
پنجاب میں گزشتہ سال 22.91 لاکھ ہیکٹر میں دھان کی فصل ہو ئی تھی۔ جبکہ امسال اس کا رقبہ 20.76 لاکھ ہیکٹر ہے۔ اسی طرح ہریانہ میں غیر باسمتی دھان کا رقبہ گزشتہ سال 6.48 لاکھ ہیکٹرکے بنسبت اس سال 4.27 لاکھ ہیکٹر رہا ہے ۔ اس سے پرالی جلانے کے واقعات میں کمی کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ سردی کے موسم میں دہلی-این سی آر میں ہر سال ہونے والی فضائی آلودگی میں گردونواح کی ریاستوں میں جلائی جانے والی پرالی کا رول چار سے 40 فیصد کے درمیان ہو تا ہے ۔
ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں اب تک پرالی جلانے کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافے کے بارے میں مسٹر مینا نے کہا کہ اس سال فصل کٹائی جلدی ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔ امید ہے پورے موسم میں کہ اس طرح کے واقعات میں کمی آئے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here