آرجے ڈی کی پیدائش ہی اپنے لیڈر کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے ہوئی تھی : روی شنکر

0
4

پٹنہ: مرکزی وزیر قانون اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر روی شنکر پرساد نے آج کہاکہ بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کی پیدائش ہی اپنے لیڈرا کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے ہوئی تھی ۔
مسٹر پرساد نے جمعہ کو یہاں بہار میں بی جے پی کے انتخابی انچارج اور مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی حلیف جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے سنیئر لیڈر اور آبی وسائل کے وزیر سنجے جھا ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ہم ) کے قومی ترجمان دانش رضوان اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کے ترجمان وشو ناتھ رام کی موجودگی میں بی جے پی کی جانب سے” جن۔ جن کی پکار آتم نربھر بہار “ پر مبنی رپورٹ کارڈ جاری کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہاکہ آرجے ڈی کی پیدائش ہی اپنے لیڈر کو بدعنوانی سے بچانے کیلئے ہوئی تھی آرجے ریت کی ڈھیڑ پر کھڑی ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ ان کی پارٹی جہاں ایک جانب عوام کی ترقی کے تئیں ذمہ داری کے ساتھ وقف ہے وہیں دوسری جانب کچھ جماعتیں کنبہ کو جاگیر بنانے میں مصروف ہیں ، وہ بھی نسل در نسل ۔
انہوں نے کہاکہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی کی مدت کار میں سڑک ، بجلی اور پینے کے پانی کا بہتر نظم کیا گیا ہے ۔جس کا تذکر ہ چہارجانب ہورہاہے ۔ گذشتہ چھ ماہ میں 45000 گاﺅں میں آپٹیکل فائبر کا نیٹ ورک بچھایا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here