پاکستان کا بیان گمراہ کن اور خیالی ہے: وزارت خارجہ

0
3

نئی دہلی:ہندوستان نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کا دعوی گھریلو محاذ پر وباں کی حکومت کی ناکامی سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے آج کہا کہ “میں اس دعوے کے بارے میں مؤقف واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہندوستان نے ایسا کوئی پیغام نہیں بھیجا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اعلی عہدیدار نے ہندوستان کے داخلی امور پر تبصرہ کیا ہے اور ان کا بیان “گمراہ کن اور فرضی، زمینی صورتحال کے برعکس ہے”۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح یہ حکومت پاکستان کی گھریلو محاذ پر ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اور وہاں کی موجودہ حکومت ہندوستان کے نام پر اپنے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ پاکستان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہندوستان کی پالیسیوں پر بیان بازی کی بجائے اپنی گھریلو پالیسیوں پر توجہ دے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان لگاتار ہندوستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے میں مصروف ہے۔ وہ دراندازی کی مدد کے لئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ بھی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here