وزیراعظم فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن کی 75 ویں سالگرہ پر سکہ جاری کریں گے

0
14

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے کا سکہ جاری کریں گے۔
یہ سکہ ہندوستان کے اس تنظیم کے ساتھ دیرینہ تعلقات کے پیش نظر جاری کیا جارہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم آٹھ فصلوں کی حال ہی میں تیارشدہ مزید غذائیت والی 17 اقسام کو بھی قوم کو وقف کریں گے۔
یہ انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت زرعی اور غذائیت کو زیادہ ترجیح دیتی ہے۔ساتھ ہی یہ بھکمری اور غذائی قلت کے خاتمے کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔پورے ملک میں آنگن واڑی، کرشی وگیا کیندر، نامیاتی اور باغبانی مشن اس انعقاد کے گواہ بنیں گے۔اس کے علاوہ وزیرزراعت، وزیر خزانہ اور خواتین وبچوں کے ترقیاتی وزیراس موقع پر موجود رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here