لکھنؤ کووڈ-19: کوتاہی کی صورت میں دوسرے لہر کی وارننگ

0
6

لکھنؤ:اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 3033نئے کورونا مریضوں کی تصدیق اور گذشتہ 26دنوں میں پازیٹومریضوں کی تعداد میں 44فیصدی کی گراوٹ کے بعد اترپردیش حکومت نے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ کسی بھی کوتاہی و عدم احتیاط کی صورت میں عالمی وبا دوبارہ دستک دے سکتی ہے۔ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد نے کہا کہ محکمہ صحت اور عوام کے ذریعہ کورونا سے احتیاط میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جانی چاہئے۔متعدد ریاستوں اور ممالک میں کورونا کے دوسرے لہر کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 26دنوں میں ریاست میں پازیٹو مریضوں کی تعداد میں 44فیصدی کمی درج کی گئی ہے۔اس وقت ریاست میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 38082ہزار ہے جبکہ ریاست میں ایک دن میں سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد17ستمبر کو 68000ریکارڈ کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا گذشتہ 24گھنٹوں میں 3033 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 3662مریض شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچے۔اب ریاست میں مجموعی متاثرین کی مصدقہ تعداد 442466ہوگئی ہے جس میں سے 397570مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 38082مریض اسپتالوں میں ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ریاست میں متاثرین کے شفایابی کی شرح بھی تقریبا 89.92فیصدی کو پہنچ گیا ہے۔ریاست میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 26نئی اموات کے ساتھ کورونا مہلوکین کی تعداد 6466 ہوگئی ہے۔پیر کو مختلف لیبوں میں 151367نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ٹیسٹ کئے گئے مجموعی نمونوں کا ہندسہ 12192619کو پہنچ گیا۔اس وقت بغیر علامت والے 17162پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here