میں گھر بیٹھ کر اپنی بیوی کی بات مان رہا ہوں آپ بھی مان لیجئے:ادھو ٹھاکرے

0
26

ممبئی:25مارچ (یو این آئی)میں گھر بیٹھ کر اپنی اہلیہ کی باتیں مان رہا ہوں اور اس کی ہدایتوں پر عمل کر رہا ہوں کیا ہی اچھا ہو آپ بھی اپنی اہلیہ اور والدین کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھر میں ہی بیٹھے رہیں تا کہ اس خوفناک بیماری کا مقابلہ کیا جا سکے -ان خیالات کا اظہار مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنے فیس بک پیغام میں کیا –
ملک بھر میں ۱۲دن کے لاک ڈاون کے پہلے دن ملک کے سبھی ریاستوں میں سڑکوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے مہاراشٹر میں لاک ڈاون کی حالت کے درمیان پردیش سرکار نے عام لوگوں کو ہر ضروری سامان کی پوری دستیابی کا دعوی کیا ہیاور لوگوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو ایک خاص تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شادی شدہ لوگ گھر میں ہی رہیں اور اپنی بیوی کی بات مانیں –
وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بدھ کو ایک خاص پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں ہوں ارو مسز سی ایم کی بات سن رہا ہوں اور آپ لوگ بھی گھر میں ہی رہیں اور اپنی ہوم منسٹر (بیوی)کی بات سنیں اوش کسی بھی طرح سے پینک نہ کریں –
مہاراشٹر میں عام لوگوں کی ضرورت کا سبھی سامان دستیاب ہے – ادھو ٹھاکرے نے یہ بات ٹویٹر پر مہاراشٹر کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا –
مہاراشٹر میں اب تک کورونا کے کل ۶۱۱معاملے سامنے آئے ہیں –
کورونا پازیٹیو ہونے کے ۹نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سانگلی ضلع میں پانچ اور ممبئی میں چار کیس شامل ہیں –
ادھو ٹھاکرے نے اپنے خطاب کے دوران مہاراشٹر کے لوگوں کو گڑی پاڑوا کی مبارکباد دیں –
اپنے خطاب کے دوران وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لوگوں سے کہا کہ مہراشٹر میں عام لوگوں کے ضرورت کے سامان کی پوری دستیابی ہے اور لوگوں کو پریشانی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے –
ادھو ٹھاکرے نے عام لوگوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ لاک ڈاون کا فیصلہ ان کے صحت کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے –
بتا دییں کہ مہاراشٹر میں بدھ کو گڑی پاڑوا کے تہوار ایسے وقت میں پڑا ہے جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے پورے ملک میں لاک ڈاون کی حالت بنی ہوئی ہے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گڑی پاڑوا کا اتسو اپنے گھروں میں ہی منائیں –
اس کے علاوہ کسی ہنگامی صورت حال حالت کے اضافی گھر سے باہر نکلنے میں پوری طرح سے پرہیز کریں -وہیں دوسری جانب گڑی پاڑوا کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ان کی کامیابی و خوشحالی اور اچھے صحت کی دعا کرتا ہوں –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here