علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی مقالہ جمع کرنے کی تاریخ میں مہلت

0
21

علی گڑھ 25؍مارچ(زمینی سچ):علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میںتالا بندی کے نفاذ کی صورت میں یونیورسٹی میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ سمیت سبھی طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہوسٹل اور اپنی رہائش گاہوں میں محدود رہیں اور کسی قسم کا سفر نہ کریں۔ اس درمیان، سبھی پی ایچ ڈی طلبہ جنہوںنے اپنے کورس کی پانچ سالہ اور توسیع کے بعد چھ سالہ مدت پوری کر لی ہے اور جنہیں 20 مارچ تک اپنے مقالے جمع کرنے تھے لیکن ملک گیر تالا بندی کی وجہ سے جو اپنے مقالے جمع نہیں کر سکے ہیں، انہیں یونیورسٹی کے معمول پر آنے تک مقالات جمع کرنے کی مہلت دی جا رہی ہے۔ اس صورت میں ان کے مقالے جمع کرنے کی تاریخ 21؍مارچ ہی تسلیم کی جائے گی۔ وائس چانسلر نے اکیڈمی کونسل کی ایماء پر اس فیصلہ کو منظوری دے دی ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار مسٹر عبدالحمید، آئی پی ایس، نے رہائشی ہالوں ، جہاں طالبات سمیت اب بھی چار ہزار سے زائد طلبہ مقیم ہیں، اور محکمہ بجلی، پانی کی فراہمی، صفائی ستھرائی، گیس ایجنسی، ڈائننگ ہالوں اور پٹرول پمپ جیسے ضروری خدمات سے منسلک ملازمین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کرفیو پاس جاری کرنے کی غرض سے اپنے شناختی کارڈ ساتھ لے کر آئیںتاکہ ضروری خدمات کی انجام دہی میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔اس دوران یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی پٹرول پمپ اتوار کو چھوڑ کر جمعہ سمیت سبھی دنوں میں صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک کھلے گا۔ پٹرول پمپ کا یہ معمول آئندہ حکم نامے تک جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here