ہونڈا کی نئی موٹرسائیکل ہارنیٹ 2.0 لانچ ، قیمت سوا لاکھ سے کے پار

0
6

نئی دہلی: دوپہیہ گاڑی بنانے والی ملک کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا نے آج 180 سے 200 سی سی کیٹیگری کے بازارمیں اپنی گرفت کو مزید مستحکم کرنے کے مقصد سے ایک نئی موٹرسائیکل ہارنیٹ 2.0 لانچ کرنے اعلان کیا جس کی ایکس شوروم قیمت 126345 روپے ہے۔
کمپنی کے زیر اہتمام منعقدہ ورچوئل لانچ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹراور چیف ایگزیکٹو آفیسر اوتسوشی اوگاٹا نے کہا کہ ان کی کمپنی مسکولر، اسپورٹی اور ہارنیٹ 2.0 کے ساتھ 180-200 سی سی موٹرسائیکل کٹیگری میں داخل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹکنالوجی اور شاندار کارکردگی کے ساتھ نئی ہارنیٹ موٹرسائیکل دلدادہ نوجوانوں میں نئے معیار طے کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ ہونڈا کے پورٹ فولیو میں توسیع کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے، جو بڑی تعداد میں ہندوستانی صارفین کو اپنی خدمات پیش کرے گی۔
کمپنی کے ڈائریکٹر برائے فروخت و مارکیٹنگ یدویندر سنگھ گلیریا نے کہا کہ نئی ہارنیٹ 2.0 ہونڈا کے ریسنگ ڈی این اے کے ساتھ اسٹریٹ سواری میں ایک نئی مہم جوئی لے کر آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں 184 سی سی ایچ ای ٹی بی ایس 6 انجن ہے۔ اس موٹرسائیکل پر چھ سال کا خصوصی وارنٹی پیکیج بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here