سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی 25کروڑ کی ملکیت ضبط

0
9

لکھنؤ:مافیا ڈان و سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی 25کروڑ روپئے کی مالیت کی املاک پولیس نے ضبط کرلیا ہے پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ پریاگ راج کے کینٹ علاقے میں گینگسٹر کے مقدمے کے سلسلے میں پولیس نے بدھ کی شام عتیق احمد کی ملکیت کو سیل کردیا۔ عتیق کے دو مکان خلد آباد علاقے کے چکیا محلہ میں ہیں جس کی قیمت تقریبا ڈھائی کروڑ روپئے ہے۔ اس کے علاوہ دھومن گنج کے سبھا صدر نگر اور کالندی پورم واقع ڈھائی کروڑ روپئے کے دو مکان، سول لائن ایم جی شاہراہ پر واقع 20کروڑ روپے کے ایک مکان کو پولیس نے سیل کردیا۔انہوں نے بتایا کہ عتیق کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ پر 13اگست کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھانو چندر گوسوامی نے اترپردیش گروہ بند اور انسداد سماج مخالف امور ایکٹ کے تحت غیر قانونی طور سے حاصل کی گئی کل سات ملکیتوں کو ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here