ممتا بنرجی نے کورونا وائرس پر نظم لکھی

0
9

کلکتہ: مختلف موضوعات پر شاعری کے ذریعہ اپنی بات رکھنے میں مشہور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مرتبہ کورونا وائرس پر ایک نظم لکھ کر دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ جلد ہی سیاہ بادل چھٹ جائیں گے اور دنیا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرلے گی۔۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی نظم کا عنوان ”پیلے“رکھا ہے۔اس نظم کے ذریعہ ماقبل کوروناکے حالات کو بیان کرتے ہوئے اس بات کی عکاسی کی ہے دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے کس قدر بدل چکی ہے۔اور کس قدر دنیا گھبرا چکی ہے۔کورونا وائرس نے دنیا کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔کسی کو بھی نہیں معلوم ہے کہ حالات کب بہتر ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے نظم میں یہ بھی بتایا کہ کورونا صورتحال میں ویکسین کا انتظار کرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔کوئی زندگی کا محافظ بن کر آئے گا! عام لوگ اس کے انتظار میں اپنے دن گزار رہے ہیں۔
وزیرا علیٰ کی نظم اس طرح ہے
، ”انتظار، انتظار، انتظار”۔ وزیراعلیٰ نے لکھا- آسمان کی طرح ہلکا پھلکا / بادل گھنے ہیں / گندگی کی دھواں دھواں / دنیا بدل چکی ہے / ‘بزدلی کی جنگ’ آچکی ہے / سیاہ دنیا میں مایوسی / صرف سانس میں مایوسی ہے / گونگ سیاہ چہرہ عوام کی زندگی کے تھکے / جھریاں / انتظار کرنا انتظار کرنا۔
ممتا بنرجی نے ماضی میں بھی کئی مو ضوعات پر نظم لکھ چکی ہے اور پہلے بھی کورونا وائرس پر نظم آچکی ہے۔
اس سے قبل اجودھیا میں رام مندر پ عدالت کے فیصلے اور شہریت ترمیمی ایکٹ پر بھی نظم لکھ چکی ہیں۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نظموں کی کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here