دہلی پولس کے کانسٹبل فیروز نے سول سروس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

0
3

نئی دہلی:دہلی پولس کے پی سی آر یونٹ میں تعینات کانسٹبل فیروز عالم نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے سول سروس امتحان میں کامیاب حاصل کی ہے جبکہ ایک انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکتر کی بیٹی نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔دہلی پولس کے ایک افسر نے آج یہاں بتایا کہ کانسٹبل فیروز نے سول سروس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے دہلی پولس کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹبل فیروز نے 654ویں رینک حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ دوارکا ضلع میں تعینات اے ایس آئی راجکمار کی بیٹی وشاکھا یادو نے 6ویں رینک جبکہ وجیلنس یونٹ میں تعینات انسپکٹر سکھ دیو سنگھ مان کی بیٹی نونیت مان نے 33 ویں رینک حاصل کی ہے۔دہلی پولس نے سول سروس میں کامیاب ہونے والے کانسٹبل فیروز اور پولس کے اہلکاروں کی خاندانوں کی کامیاب لڑکیوں کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔واضح رہے کہ یو پی ایس سی نے سول سروس امتحان 2019 کے آخری نتیجہ کا اعلان منگل کو جاری کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here