حکومت ٹو جی فری ہندستان کے لئے جلد اقدامات کرے

0
2
Mukesh Ambani

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی نے جمعہ کو کہا کہ اب ٹو جی موبائل سروس کی وداعی کا وقت آگیا ہے مسٹر امبانی نے 25برس قبل آج ہی کے دن ملک میں پہلی موبائل کال کا آغاز ہونے کے موقع پر سیلولر آپریٹرس ایسوسی ایشن آف انڈیا(سی او اے آئی) کے ’دیش کی ڈیجیٹل اڑان‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک ورچول پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو 2جی سے پاک بنایا جائے۔
انہوں نے کہاکہ آج جب دنیا 5جی کی دروازے پر کھڑی ہے تب ملک میں 30کروڑ سے زیادہ لوگ 2جی میں پھنسے ہوئے ہیں اور 2جی فیچر فون استعمال کررہے ہیں۔ اس مسئلہ پر فوری طورپر ضروری پالیسی اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے۔
مسٹرامبانی نے کہاکہ لاک ڈاون کے دوران موبائل زندگی کا ضروری حصہ بن کر سامنے آیا ہے اور لوگوں کو طاقتور بنانے کا ذریعہ بنا۔ انہوں نے کہاکہ موبائل نے قوم کو مشکل وقت میں جوڑے رکھا اور معیشت کاپہیہ موبائل کی بدولت گھومتا رہا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے ’از آف لیونگ‘ کے خواب کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر امبانی نے کہا کہ ڈیجیٹل موبلیٹی اس خوا ب کو شرمندہ تعبیر کررہی ہے۔ وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا مشن کے فروغ میں جیو اپنا مکمل تعاون دینے کیلئے پرعزم ہے۔
ڈیجیٹل معیشت میں جیو کے تعاون کے بارے میں مسٹر امبانی نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہمارے لاکھوں کسانوں، چھوٹے تاجروں، صارفین،چھوٹے اور درمیانہ درجہ کی انٹرپرائزز، طلبا، اساتذہ، صحت دیکھ بھال ملازموں، جدت کوطاقتور بنانے کے لئے جدید آلات مہیا کرے گا۔اس سے ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کے لئے نئے اور پرکشش روزگار اور روزی روٹی کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں جیو پلیٹ فارمس میں دنیا کی 13 معروف تکنالوجی کمپنیو ں نے سرمایہ کاری کی ہے جو ہندستانی کارپوریٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے۔
جیو نے اپنے لانچ کے پہلے چار برسوں میں چالیس کروڑ کے قریب صارفین کو جوڑا ہے۔ ٹیلی کوم شعبہ کے پرانی بڑی کمپنیاں ایئر ٹیل اور ووڈا۔آئیڈیا جیو کے سامنے ٹھہر نہیں سکی ہیں۔ مسٹر امبانی نے کہا کہ چار سال سے بھی کم عرصہ میں ہم نے ڈیجیٹل انقلاب کا پھل موبائل صارفین کو دیا ہے۔
مسٹر امبانی نے 15جولائی کو ریلائنس کی 43ویں اے جی ایم میں سوشل میڈیا کی قدآور گوگل کے جیو پلیٹ فارمس میں 33737کروڑ روپے میں 7.73فیصد اکویٹی دینے کے ساتھ ہی ہندستانی ٹیلی قوم شعبہ کو 2جی سے فری کرنے اور 4جی اور 5جی سستے اسمارٹ فون پیش کئے جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے آئندہ تین برس میں ریلائنس جیو کو صارفین کو پچاس کروڑ تک پہنچانے کا ہدف رکھا ہے۔
اس سے پہلے بھی جیو کے سستے فون نے تہلکہ مچایا ہے اور ان کے آنے سے فیچرس فونوں کا بازار تقریباً سمٹ گیا۔ اب سستا اسمارٹ فون لاکر مسٹر امبانی کی نظر 35کروڑ 2جی صارفین میں سے بیشتر کو جیو کے ساتھ جوڑنے پر ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here