دلت سماج پر تبصرہ کیلئے یوراج کے خلاف شکایت

0
10

حصار: دلت سماج کے خلاف مبینہ تبصرہ کو لے کر سابق ہندستانی کرکٹر یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک شکایت ہانسی کے پولس سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی ہے۔دلت حقوق کارکن اور وکیل رجت کلسن نے بتایا کہ انہوں نے یہ تحریری شکایت دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں کل سے وائرل ہو رہے ایک ویڈیو میں یوراج کرکٹر روہت شرما سے بات چیت میں یہ تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر نے شکایت کو آئندہ کارروائی کے لئے سٹی پولیس کو بھیجا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here