للو کو جیل سے باہر نکالنے کے لئے کانگریس چلائے گی مہم

0
13

لکھنؤ:اترپردیش کانگریس صدر اجے کمار للو کو غیر قانونی طریقہ سے جیل بھیجنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت سیاسی بدنیتی اور غریب مخالف ذہنیت کاانکاشاف گاؤں گاؤں جاکر کرے گی۔پارٹی کے لیڈران نے منگل کو یہاں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس مسٹر للو کو غیرقانونی طور پر جیل بھیجنے کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم چلائے گی۔ان کی ضمانت عرضی سیشن کورٹ سے خارج کردی گئی ہے لیکن پارٹی کو عدالت پر پورا یقین ہےاوراترپردیش صدر کو انصاف ملے گا۔کانگریس قانون ساز پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرامونا نے کہا کہ لاکھوں ضرورت مندوں تک کھانا اور راشن پہنچانے والے ،ہزاروں مزدوروں کو ان کے گھر وں تک لانے والے،غریبوں مزدوروں کے مددگار اجے کمار للو کا آخرقصور کیاہے۔یہی کہ انہوں نے ضرورتمندوں کی مدد کی،مزدوروں کو راحت ملے اسلئے بسوں کا انتظام کیا۔خدمت کے جذبے سے حواس باختہ یوگی حکومت نے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ذاتی سکریٹری سندیپ سنگھ اور 90 کانگریس قائدین پر جعلی مقدمات درج کرائےہیں۔فرضی مقدمے اور جیل کی سلاخیں خدمت کے جذبے کو روک نہیں پائیں گی۔کانگریس سینئر لیڈر اور قانون ساز کونسل کے ممبر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ اب تک پوری ریاست میں 90 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک کانگریس پارٹی نے راشن اور کھانا پہنچایا ہے۔10لاکھ مہاجر مزدوروں کی مدد کی۔22اضلاع میں ساجھی کچن چلایا گیا۔40ہائی وے اسٹال لگاکر ناشتہ،کھانا تقسیم کیا گیا۔یہ سب ریاستی صدر مسٹر للو کی قیادت میں ہوا۔کانگریس کارکنا ن آج پھر خدمت کا عزم کررہے ہیں کہ بی جے پی حکومت کےجبر سے جھکیں گے نہیں،خدمت کاکام اور جی جان سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی پنجاب حکومت نے 34کروڑ روپے مزدوروں کو ٹکٹ کے لئے دیا۔54کروڑ مہاراشٹر حکومت نے دیا۔5کروڑ راجستھان حکومت نے اکیلے یوپی کے مزدوروں کے ٹکٹ کے لئے خرچ کیا۔کل ہی محترمہ واڈرا نے 16سو مزدوروں کو ٹرین سے گورکھپوروزیر اعلیٰ کے علاقہ میں روانہ کیا ہے۔مسٹر صدیقی نے کہا،’’ہمیں ملک کی عدلیہ پربھروسہ ہے۔مزدوروں غریبوں اور ضرورت مندوں کے ساتھی للو جی کو انصاف ضرور ملے گا۔سابق وزیر صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر اور کارکنان روزانہ سوشل ڈسٹنسنگ اور وبا میں نافذ قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔اپنے سبھی سیاسی پروگرام کرتے ہیں۔لیکن ایک بھی بی جے پی لیڈر غریب کی خدمت کرتے ہوئے نہیں دکھا۔ریاست کے وزیراعلیٰ اپنی پیٹھ تھپتھپانے میں مصروف ہیں۔نائب وزیراعلیٰ پتنگ بازی میں لگے ہیں۔ریاستی نائب صدر ویریندر چودھری نے کہا کہ غریب مزدور مخالف یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نہیں چاہتی کہ مزدوروں کو راحت ملے، لیکن ہمارامدد کا ہاتھ کمزور نہیں ہاگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here