اترپردیش میں بس اور ٹیکسی خدمات ہوگی شروع

0
12

لکھنؤ :کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون چل رہا ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت نے ہفتہ کو شرائط کے ساتھ لاک ڈاون 5.0 کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اسی ضمن میں یوگی حکومت آج اتوار کو لاک ڈاون 5.0 کے تحت گائڈ لائن جاری کرے گی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ اترپردیش میں بس اور ٹیکسی خدمات کو شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوشل ڈیسٹنسنگ پر عمل کرنا اور ماسک لگانا لازمی ہوگا۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اترپردیش میں پیر سے لاک ڈاون 5.0 یعنی ان لاک -1 شروع ہوگا۔ ہم نے ٹیم 11 کے ساتھ اس کو لے کر کل کافی غوروخوض کیا ہے۔ ان لاک -1 میں عوام کو ملنے والی احت پر گائڈ لائن تیار کی گی ہے۔ سبھی کو ان گائڈ لائن پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کل یعنی پیر سے ان لاک شروع ہوگا۔ اس میں بھی کنٹینمنٹ زون میں سختی رہے گی۔وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاک ڈاون 5.0 میں ہم لوگ کافی چھوٹ دے رہے ہیں۔ اس میں لوگوں کو کافی محتاط رہنا ہوگا۔ پہلے ہفتے سے ہم مرحلہ وار طریقے سے چھوٹ دیں گے۔ اسی ضمن میں 8 جون سے مذہبی مقامات کھولے جائیں گے۔ اس دوران بھی عوامی بھیڑ نہیں ہونے دیں گے۔ ہم نے کئی علاقوں میں لوگوں کو کافی راحت دی ہے، لیکن بزرگ اور بچوں کو ابھی بھی بچنا ہوگا۔مسٹر یوگی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاون کو مرحلہ وار پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ریاستی حکومت مرکزی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں جاری کردہ تازہ ترین ہدایات خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت انفیکشن کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کرے گی۔ پابندیاں مرحلہ وار طریقے سے ختم کردی جائیں گی۔ سب سے پہلے ، لوگوں کو اس عالمی وبا سے بچانے کا دھیان رکھا جائےگا۔وزیر اعلی نے ہفتے کی رات ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ، ’’معزز وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جاری کی گئی تازہ ترین ہدایات، کورونا کی وبا کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں خوش آئند ہیں۔ اس کے باوجود ، اترپردیش حکومت انفیکشن کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کرے گی۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے اب پابندیوں سے ملک کو راحت پہنچانے کی سمت میں ایک قدم اٹھایا ہے۔ انلاک 1 کے نام سے شروع کیے جارہے اس نظام میں ، آمدو رفت سے لے کر تقریباً تمام سرگرمیاں شرط کے ساتھ شروع کی جارہی ہیں۔ریاستی حکومت نے اس کے لئے تیاری کرلی ہے۔ ریاست کے پیش نظر اس کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ریاست کی ہدایت نامہ اتوار کو جاری کیا جاسکتا ہے۔ مرکزی حکومت نے یکم سے 30 جون تک نافذ کیے جانے والے انلاک 1 کے سلسلے میں ہفتہ کی شام ہدایات جاری کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here