پی پی ای کٹ گھپلے کے ملزم ڈاکٹر گپتا کو عدالت سے ضمانت

0
6

شملہ: ہماچل پردیش میں کورونا وبا کے مریضوں کے علاج میں طبی اہلکاروں کی حفاظت کے لئے استعمال ہونے والی پی پی ای کٹ گھپلے کے مبجنہ ملزم اور محکمہ صحت کے سابق ڈائرکٹر ڈاکٹر اجے کمار گپتا کو آج مقامی عدالت سے مشروط ضمانت مل گئی ہے۔پی پی ای کٹ کی خریداری کی ادائیگی میں مبینہ طور پر رشوت کی بات والی وائرل آڈیو کے بعد ریاستی حکومت نے ڈاکٹر گپتا کو معطل کرنے کے بعد معاملے کی وجیلینس بیورو سے جانچ کرانے کے احکام دیئے تھے۔ بیورو نے بعد میں ڈاکٹر گپتا کو گرفتار کرلیا تھا۔بیورو نے ڈاکٹر گپتا کا پانچ دن کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج انہیں ضلع سطح کے جج اروند ملہوترا کی عدالت میں پیش کیا۔ بیورو نے اس دوران ملزم کا ریمانڈ مزید پانچ دن بڑھانے کا مطالبہ کیا جس کی مدعا علیہان نے مخالفت کی۔ اس دوران عدالت نے اس سے پوچھا کہ ملزم گزشتہ پانچ دنوں سے ان کی حراست میں تھا اور اس دوران اس سے کیا پوچھ گچھ ہوئی اور اب اس کا مزید ریمانڈ کس لئے چاہئے۔ لیکن بیورو کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی ٹھوس دلیل نہ دئے جانے پر عدالت نے ملزم کے ریمانڈ کی مدت بڑھانے سے انکار کرتے ہوئے اسے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور دو لاکھ روپے کی مشروط ضمانت دے دی۔ عدالت نے ملزم کو سکی بھی گواہ پر دباؤ نہ بنانے ، ان سے کسی بھی طرح سے رابطہ نہ کرنے اور جانچ میں تعاون کرنے کا حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here