چہرے کو نہ ڈھکنے پر 500 روپئے کا لگے گا جرمانہ

یوپی: لاک ڈاؤن کی نئی گائیڈ لائن جاری

0
25

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے کوروناوباسے مقابلے کے لئے ہفتہ کو وبائی ایکٹ کے تحت ادھر ادھرتھوکنے،چہرہ نہ ڈھکنےاور دیگر لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے نئی گائیڈ لائنس جاری کی ہیں۔
پرنسپل سکریٹری امت موہن پرساد نے یہاں بتایا کہ عوامی مقامات پر تھوکنے اور چہرے کو نہ ڈھکنے والوں سے اب 100 سے 500 روپئے کا جرمانہ وصولا جاسکتا ہے۔اسی طرح سے لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پہلے بار 100 تا 500 روپئے اور دوسری بار میں 500 تا 1000 روپئے تیسری بار میں 1000 سے زیادہ جرمانہ دینا ہوگا۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ حکومت نے موٹر سائیکل پر دو افراد کے سواری پر بھی پابندی عائد کردی باجود اس کے اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو پہلی بار میں اسے 250 روپئے ،دوسری بار میں 500روپئے اور تیسری دفعہ میں 1000روپئے اور اس کے بعد اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔تاہم اس ضمن میں دوسری سواری خاتون ہونے یا ایسا شخص جو کہ گاڑی چلانا نہیں جانتا ہے تو اس کو راحت دی گئی ہے اور وہ متعلقہ اتھارٹی سے اجازت لے کر سفر بائیک کے پیچھے سوار ہوکر سفر کرسکتا ہے۔ وہیں حکومت نے ہوم کوارنٹائن اور ہاٹ اسپاٹ کے لئے بھی گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔اب حکومت نے ہاٹ اسپاٹ کے قوانین میں ترمیم کی ہیں اور ایسے ہاٹ اسپاٹ علاقے جہاں 21 دنوں تک کوئی نیا کیس نہیں ریکارڈ ہوگا وہ ہاٹ اسپاٹ زون سے باہر نکل جائےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here