جلد کھلیں گے پبلک ٹرانسپورٹ: گڈکری

0
12
Nitin Jairam Gadkari (Minister of Road Transport & Highways)

نئی دہلی: سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ عام لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ضروری ہدایات کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کو جلد شروع کیا جائے گا۔بدھ کے روز ، مسٹر گڈکری نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ٹرانسپورٹ سیکٹر کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کورونا حفاظت سے متعلق تمام ضروری ہدایات کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کیا جائے گا اور کورونا سے بچاو کے لئے سینیٹائیزنگ،ہاتھ دھونے اور ماسک کا استعمال جیسے سبھی حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے گا۔مسٹر گڈکری نے ٹرانسپورٹ سے منسلک تاجروں کو یقین دلایا کہ کورونا سے نکلنے کے بعد ٹرانسپورٹروں کو معاشی بحران سے نکالنے میں حکومت مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان امور پر وہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here