ہندستان نے گنوایا تاج، آسٹریلیا بنا نمبر ون

0
3
File Photo

دبئی: ہندستان نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جمعہ کو جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں عرصے سے چلی آرہی اپنی بادشاہت گنوا دی اور وہ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا جبکہ آسٹریلیا نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم بن گئی ہے۔اس سال کے آغاز میں ہندستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا خمیازہ اسے تازہ رینکنگ میں اٹھانا پڑا۔ ہندستانی ٹیم اکتوبر 2016 سے مسلسل دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ بنی ہوئی تھی لیکن اب اس کی یہ بادشاہت چھن گئی ہے۔آئی سی سی کی جاری تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں 2016-17 کے وقت کو ہٹا دیا گیا جس کی وجہ سے درجہ بندی میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس دوران ہندستان نے 12 ٹیسٹ جیتے تھے اور محض ایک میچ گنوایا تھا۔ ہندستان نے اس دوران پانچ سیریز جیتی تھیں جس میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت شامل تھیں۔ آسٹریلیا کو اس مدت میں ہندستان اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ہندستانی ٹیم 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر کھسک گئی ہے جبکہ انگلینڈ 105 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور سری لنکا 91 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کا تاج گنوانے کے باوجود ہندستانی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی ٹیبل میں 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹیسٹ چمپئن شپ کے روگرام میں کورونا کے سبب تبدیلی ہو سکتی ہے۔ چمپئن شپ کیدو سرفہرست ٹیمیں فائنل میں نبرد آزما ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here