شمال مشرقی دہلی تشدد میں پہلی چارج شیٹ داخل

0
11

نئی دہلی:دہلی پولیس نے شمالی مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے معاملے میں پہلی چارج شیت جمعہ کوداخل کی ہے۔پولیس نے تشدد کے دوران ہیڈ کانسٹیبل دیپک دہیا پر گولی چلانے والے شاہ رخ پٹھان کے خلاف کڑکڑڈوما کورٹ میں 350صفحوں سے زیادہ پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی۔شاہ رخ کو تین مارچ کو گرفتار کیاگیاتھا جو اب جیل میں ہے۔اس تشدد میں پہلی گرفتاری شاہ رخ کی ہی ہوئی تھی۔چارج شیٹ میں کہاگیا ہے کہ جانچ کے دوران اترپردیش کے کیرانا کے کلیم احمد نے شاہ رخ کو پناہ دی تھی اس لئے اسے بھی گرفتار کیاگیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ جانچ کےدوران تعزیرات ہند کی دفعات 147/148/149/216 بھی جوڑی گئی ہیں۔اس سے پہلے186/353/307 کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیاگیاتھا۔انہوں نے بتایا کہ اس تشدد میں شاہ رخ ،کلیم اور یاک دیگر یہاں کے گھونڈٓ کے رہنےو الے اشتیاق ملک کے خلاف بھی چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔اشیاق کی لوکیشن بھی جائے وقوع پر پائی گئی تھی۔اس معاملے میں شاہ رخ کے پاس سے 7.65کی ایک پستول اور دو کارتوس ضبط کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرین کے اس قانون کے حامیوں کے ساتھ جھڑپ تشدد میں تبدیلی ہوگئی اور تین دنوں تک شمال مشرقی ضلع کے کئی علاقوں میں تشدد ہوتا رہا جس میں 50 سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here