کورونا سے لڑنے والے سپاہیوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض:پرینکا گاندھی

0
8

نئی دہلی، 05 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر، میڈیکل شعبہ سے منسلک دیگر پیشہ واروں اور صفائی اہلکار کرونا کے خلاف جاری جنگ میں جان کو خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں اس لئے ان کی مدد کرنا ملک کے ہر شہری کا فرض ہے۔محترمہ گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ’’ہمارے ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف، ٹیکنیشین، صفائی اہلکار کرونا کے خلاف جنگ میں سپاہی ہیں جو جان کو خطرے میں ڈال کر کام کررہے ہیں۔ ان کی مدد کرنا ، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو محفوظ رکھنا، ہر طرح سے ان کی حمایت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ ان جانباز سپاہی کو پیغام بھیجیں۔‘‘اسکے ساتھ ہی انہوں نے اترپردیش کے وارانسی کی گیارہ برس کی اننیا کی بھی تعریف کی جو ماسک بنا کر کرونا کے خلاف لڑائی میں اپنا تعاون دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’پیاری اننیا پٹیل آپ جوکررہی ہیں وہ سچی حب الوطنی ہے۔ آپ کی طرح ہزاروں ہندوستانی ہیں جو کرونا کے خلاف جنگ میں ملک کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہمیں آپ ناز ہے۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here