شب برا ت سے متعلق مولانا سیف عبا س کی اپیل

0
24

لکھنؤ05؍ اپریل (زمینی سچ): خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نے جاری بیان میں کہا کہ پوری دنیا کو جس طرح کو رونا وائرس نے جکڑ لیا ہے اور تمام ممالک میں لاک ڈاؤں چل رہا ہے ایسی صورت میں ہر انسان کو احتیاط کی ضرور ہے ۔ خا ص طور سے ہمارے ملک میں جس کی آبادی بہت زیا دہ ہے ۔ عوام پر لازم ہو جا تا ہے کہ حکومت اور ڈاکٹروں کے مشورہ پر عمل کر تے وہئے دو لوگوں کے درمیان فاصلہ بنائے رکھیں اور گھر میں رہ کر کورونا وائرس سے جنگ جیت لیں ۔ 09؍اپریل 2020 کو شب برات کے پر مسرت موقع پر لو گ گھروں میں رہ کر عبا دت کریں اور خوشی منائیں اور کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے قانون شکنی ہو اور اسی طرح 10؍ اپریل کو ولا دت امام زمانہ (عج) کے پر مسرت مو قع پر گھروں میں جشن اور نذر کا اہتمام کریں چونکہ ہمارے مذب نے جان کی حفاظت کرنا اورلین ترجیح بنایا گیا ہے ۔ لہٰذا ہر ایک شخص پر لا زم ہے کہ خود بھی احتیاط کرے اور دوسرے کو بھی متوجہ کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here